انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے کے آغاز پر قاہرہ پہنچ گئے

June 11, 2024

قاہرہ (اے ایف پی)غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی تجویز پر پیشرفت کیلئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن گزشتہ روزمشرق وسطیٰ کے دورے کے آغاز پر مصر پہنچ گئے ۔توقع ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے لیے یروشلم جانے سے پہلے انٹونی بلنکن قاہرہ میںمصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بند کمرے میں بات چیت کریں گے۔مصر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان ثالثی کر رہا ہے۔