پنجاب میں نایاب پرندوں کی آن لائن فروخت، یوٹیوبر کا نیٹ ورک پکڑا گیا

June 11, 2024

پنجاب میں تیتر اور نایاب پرندوں کی آن لائن فروخت کرنے والے یوٹیوبر کا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

محکمہ جنگلی حیات نے لاہور کے علاقے چوہنگ سے تیتر اور نایاب پرندے تحویل میں لے لیے اور یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

حکام کے مطابق ملزم نواب شاہ سے تیتر منگوا کر لاہور سمیت پنجاب میں آن لائن بیچ رہا تھا۔

تیتروں کی مختلف اقسام کو بحالی کےلیے لاہور سفاری میں منتقل کیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب میں جنگلی حیات کو غیرقانونی قید میں رکھنے کےخلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے۔