مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کی دہشتگردی، 2 کشمیری شہید، 20 گرفتار

June 13, 2024

سری نگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 2کشمیری نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کردیا،ضلع ڈوڈا میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 6اہلکار زخمی ، جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاسی اور راجوڑی اضلاع میں 20 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھووا میں بھارتی فوج نے ایک گاوں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے نام پر چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ سرچ آپریشن کے لیے پہنچنے والی ٹیم پر عسکریت پسندوں نے گرنیڈ حملہ کیا، جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور مقابلے میں 2 عسکریت پسند مارے گئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔