کویت، رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 40 بھارتیوں سمیت 41 ہلاک، 43 زخمی

June 13, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک) کویت میں چھ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 40 بھارتیوں سمیت 41افراد ہلاک،40 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ المنقف علاقے میں واقع یہ عمارت این بی ٹی سی گروپ کی ملکیت ہے۔آتشزدگی کے واقعہ میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس عمارت میں آگ لگی وہاں مزدور رہتے تھے۔ آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روزصبح پیش آیا۔ کویت کی حکومت نے اس خوفناک آتشزدگی کیلئے رئیل اسٹیٹ کے مالک کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔جس کا مالک بھارتی ریاست کیرالہ کا تاجر کے جی ابراہم ہے۔