ٹوکیو: پاکستانی سفارتخانے میں جاپانی کمپنیوں کے اعزاز میں ورکنگ لنچ کا اہتمام

June 13, 2024

ــــ جنگ فوٹو

ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانے نے ان جاپانی کمپنیوں کے اعزاز میں ایک ورکنگ لنچ کا اہتمام کیا جنہوں نے پہلے ہی پاکستانی ورکرز کو قبول کیا ہے یا عنقریب قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سفیر رضا بشیر تارڑ نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر آجروں کی سینئر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کارکنوں کی تعداد بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

منیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز امپلائمنٹ کارپوریشن پاکستان نصیر کاشانی نے کمپنیوں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں ورکرز کو معیاری جاپانی زبان اور ثقافتی تربیت فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانہ ہنر مندوں کو جاپانی آجروں کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے سرکاری اور نجی دونوں طرح کی معلومات فراہم کر رہا ہے۔