32 من کے امریکی بگا کے آرام کیلئے ایئرکنڈیشنڈ کمرہ

June 13, 2024

پنجاب کے شہروں فیصل آباد میں امریکی بگا اور گوجرانوالہ میں پہلوان بکروں کی دھوم مچ گئی۔

فیصل آباد کے 32 من وزنی امریکی بگا نامی جانور کو گرمی سے بچانے کیلئے ائیر کنڈیشنڈ کمرے میں رکھا گیا ہے، جو اس میں مزے سے آرام کرتا ہے۔

گوجرانوالا میں پہلوان بکروں کی دھوم مچی ہوئی ہے، جن کی دیسی گھی، پھل اور خشک میواجات سے تواضع کی جاتی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں کی مویشی منڈیوں میں رش لگ گیا، قربانی کیلئے وقت کم مقابلہ سخت ہے۔

تھر کے شہر اسلام کوٹ میں اونٹوں کی سب سے بڑی منڈی سج گئی ہے، جہاں خوبصورت تراش خراش اور نقش و نگار کے اونٹ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔