امورِ حج کی نگرانی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت

June 14, 2024

جدہ (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ حج سیزن کی نگرانی سے متعلق اہم مصروفیات کی بنا پر رواں ہفتے جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ سعودی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی کو پیغام بھیجا ہے، جس میں امورِ حج کی نگرانی سے متعلق ذمہ داریوں کی بنا پر سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کر سکنے پر معذرت کی ہے۔