مودی کی مجرمان پر مشتمل کابینہ، وزیر داخلہ بندی کمار سنجے کیخلاف 42 مقدمات

June 14, 2024

نئی دہلی(آئی این پی)اقتدارکی ہوس نے نریندرمودی کو کرپٹ اور مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دینے پر مجبور کردیا۔بھارت کی 71رکنی کابینہ میں شامل 28اراکین کے خلاف فوجداری مقدمات کا انکشاف ہوا ہے۔بی جے پی کے ممبر اور وزیرداخلہ بندی کمار سنجے کے خلاف 42مقدمات درج ہیں، جن میں سے 30سے زائد سنگین الزامات خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق ہیں،مودی کی کابینہ میں حلف اٹھانے والے چھ وزرا کے اثاثے 1 ارب روپے سے زائد ہیں۔