کراچی، 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد

June 15, 2024

کراچی میں 2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 13 اگست تک رہے گا۔

کمشنر کراچی کے مطابق سمندر میں طغیانی اور غیرمعمولی لہروں کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی۔