فرانس میں عالمی دفاع اور سلامتی ایونٹ 17 جون سے شروع ہوگا، سعودی عرب بھی شرکت کرے گا

June 15, 2024

پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ )فرانس میں شروع ہونے والی EUROSATOR 2024 عالمی ایونٹبرائے دفاع اور سلامتی میں سعودی عرب شرکت کر رہا ہے۔ یہ تقریب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 17سے 21جون 2024 تک منعقد ہوگی۔ جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز (GAMI) حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ اور نجی ادارے اس تقریب میں سعودی عرب کی شرکت کو منظم کریں گے۔