مناسک حج کا آغاز، منیٰ میں عارضی خیمہ بستی قائم، لبیک کی صدائیں

June 15, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) لبیک الھم لبیک کی صداوں کیساتھ لاکھوں عازمین حج کی منیٰ آمد کیساتھ ہی مناسک حج کا آغاز ہوگیا، منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی عارضی خیمہ بستی قائم، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ہفتہ 15 جون کو ہوگا ، حج کا خطبہ سننے کے بعد عازمین مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گذاریں گے۔ عازمین حج منیٰ میں قیام کے دوران عبادات کریں گے اور ہفتے کو صبح وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات روانہ ہوں گے۔