سینیٹ اجلاس‘ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کی بجٹ پر شدید تنقید

June 15, 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں) سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں نے بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ وژن لیس بجٹ جو صرف ایلیٹ کیلئے بنایا گیا ، یہ عوام کا نہیں ، غریب کی جیب پر مزید ڈاکہ مارا گیا ، غریب کو غریب تر کر دیا ہے۔ یہ بجٹ ہمارا ہے ہی نہیں یہ ائی ایم ایف کا بجٹ ہے یہ انہوں نے لکھ کر دیا اور ہمارے یہاں سے پڑھ دیا گیا ۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ چھ سال میں سات فنانس منسٹر آئے ، ملک میں پالیسی کیسے بنے گی۔ اگر فیصلہ تین چار جگہوں پر ہو تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ہر چیز بیچنا مسائل کا حل نہیں، سینیٹر راجہ ناصر عباس ئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں زوال آیا ہے اور اقتصادی طور پر مشکلات کا شکار ہیں ۔