وکلا کا قتل ٹیسٹ کیس، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، وفاقی وزیر قانون

June 21, 2024

اٹک (آئی این پی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وکلا کا قتل ہمارے لیے ٹیسٹ کیس ہے، حکومت اپنے فرض سے غافل نہیں ہے ، انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا،ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی سائیکالوجیکل سکریننگ کرنی چاہیے۔ اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہماری اپنے دوستوں سے دوبارہ ملاقات نہیں ہو سکے گی ، اپنے دوستوں کے کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر آئے گا، اسرار اور ذوالفقار بھائی کے ورثا کیلئے جو ممکن ہوگا وہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ انسداد دہشتگردی کا ٹیکسٹ بک کیس ہے، وکیل کا کام اپنا مقدمہ عدالت کے سامنے رکھنا ہے، مقدمے کے اپنے میرٹ ہوتے ہیں، نتیجہ وہ ملتا ہے جو مقدمے کے میرٹ ہے\