قائد آباد میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس

June 21, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد آباد تھانے کی حدود مظفر آباد کالونی رحمانیہ مسجد کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے بشیر ولد صابر شاہ جاں بحق ہوگیا، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول بنارس کا رہائشی اور قائد آتا رہتاتھا،اسکے کے خلاف قائد آباد اور شاہ فیصل تھانے میں مقدمات درج تھے،قائد آباد میں عمر نامی لڑکے کے قتل میں بھی وہ نامزد تھا،بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔