بجٹ اعداد کا ہیر پھیر، ایوان میں احتجاج ریکارڈ کرائینگے، علی خورشیدی

June 15, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سندھ بجٹ ایک روایتی بجٹ تھا، ایم کیوایم پاکستان سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کو مسترد کرتی ہے، یہ اعداد کا ہیر پھیر ہےہم سندھ اسمبلی میں اپنا بھرہور احتجاج ریکارڈ کرائینگے، بجٹ جمہوری روایات کو پامال کرکے پیش کیا گیا ہے،پری بجٹ ڈسکیشن نہیں کیا گیا،اسکے باوجود ہم نے اپنی گزارشات وزیر اعلیٰ تک بھیجیں لیکن ہماری گزارشات کو خاطر میں نہیں لایا گیاسندھ حکومت نے بااخر اپنا بجٹ پیش کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی بجٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ علی خورشیدی نے کہا کہ ہر بجٹ میں سیف سٹی کی بات کی جاتی ہے لیکن یہ سیف سٹی شروع ہوکر ہی نہیں دے رہا۔