وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ، صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے پینشن اور بقایاجات کا مطالبہ

June 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کی کمیٹی کے اراکین نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عید کے موقع پر ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کے احکامات جاری کریں۔ وزیر اعظم کے احکامات کے باوجود یونیورسٹی کی جانب سے ریٹائر اساتذہ و ملازمین کو عید سے قبل پینشن ادا نہ کی گئیں ہیں۔