کار سوار ملزمان طارق روڈ پر ڈرائیور سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے

June 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں کار لفٹنگ کی وارداتیں تھم نہ سکیں،کار سوار ملزمان طارق روڈ پر ڈرائیور سے گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے،ڈرائیور سجاد احمد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں بتایا گیا ہےکہ میں صاحب کی فیملی کو لے کر طارق روڈ آیا تھا،گاڑی سائڈ پر کھڑی کر کے میں درخت کے نیچے کھڑا تھا کہ تین ملزمان آئے، ایک ملزم نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور گاڑی کی چابی چھین لی، ملزمان گاڑی چھین کر فرار ہوگئے، اے وی ایل سی پولیس کی جانب اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔