سندھ کا سیلاب میں تباہ شدہ منصوبوں کی بحالی کیلئے وفاق سے فنڈز کا مطالبہ

June 15, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے وفاقی وزارت آبی وسائل سے سیلاب میں تباہ شدہ منصوبوں کی بحالی کیلیے فنڈ کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے سندھ کے وزیر بحالی مخدوم محبوب الزماں نے وفاقی وزیر مصدق ملک کو خط لکھ کر آئندہ مون سون بارشوں کے ساتھ ممکنہ سیلابی خطرات سے بچنے کے لیے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ تباہ شدہ منصوبوں آر بی او ڈی 1 ، آر بی او ڈی 3 کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے مخدوم محبوب الزماں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی حکومت سندھ نے پی سی ون کا جائزہ لے کر وفاقی سیکرٹری وزارت آبی وسائل اسلام آباد کو ارسال کردی تھی وفاق نے پی سی ون منصوبے کی تاحال منظوری نہیں دی یہ معاملہ زیر التوا ہے جو کے سندھ کے لیے باعث تشویش ہے ۔