کراچی پریس کلب کو 7 کروڑ روپے سالانہ ملیں گے

June 15, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے بجٹ میں کراچی پریس کلب کے لیے سالانہ امداد 5کروڑ روپے سے بڑھا کر 7کروڑ روپے کردی گئی ہے جس کا پریس کلب کے عہدے داروں نے خیر مقدم کیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے سندھ کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کراچی پریس کلب کی گرانٹ گذشتہ سال سے بڑھا کر 7 کروڑ روپے کرنے پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا ہے۔