سندھ کی تمام یوسیز کےماہانہ فنڈ ڈبل سے بھی زیادہ

June 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نےصوبے کی تمام یو سیز کے ماہانہ فنڈ ڈبل سے بھی زیادہ کر دئے ہیں۔ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کی یونین کونسلوں کا ماہانہ فنڈ پانچ سے دس لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ ویزیر اعلیٰ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ بڑے شہرو ں کی یونین کمیٹیوں کے فنڈ پانچ سے بڑھا کر بارہ لاکھ روپے کئے جا رہے ہیں۔