محمد علی ملکانی سندھ بھر کی سرکاری جامعات کے پروچانسلر مقرر

June 15, 2024

کراچی(استاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر برائے بورڈز و جامعات محمد علی ملکانی کو سندھ بھر کی سرکاری جامعات (ماسوائے میڈیکل ) کا پروچانسلر کردیا ہے جب کہ صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو کو میڈیکل جامعات کا پرو چانسلر مقرر کردیا ہے اس حوالے سے سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔