سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 35 ارب روپے مختص

June 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مالی سال 25-2024 کے میزانیہ میں سندھ ہائر ایجو کیشن کمیشن کے لیے 35 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2024- 25 میں 23.4 ارب روپے کے فنڈز 30 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ جبکہ 4 ارب روپے لاڑکانہ ، میر پور خاص، اور کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔