کے سی آر منصوبہ، صرف ساڑھے 4 کروڑ روپے مختص، اسٹیک ہولڈرز کا اظہار حیرت

June 15, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کے لیے صوبائی بجٹ میں صرف 4کروڑ 45لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں اتنی رقم میں تو محض 1,000گز کے پلاٹ پر بمشکل ایسے گھروں کی تعمیر ہوتی ہے، جن میں ہمارے بیشتر سیاست داں اور بیورو کریٹ رہتے ہیں۔انہوں نے صوبہ سندھ کے لیے 2024-25ء کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر منصوبہ یقیناً وفاقی حکومت کا ہے۔