سندھ حکومت کا تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

June 15, 2024

کوٹ غلام محمد(مختار حسین لطفی/ نامہ نگار جنگ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی بجٹ برائے مالی سال 25-2024پیش کرتے ہوئے گریڈ1سے6تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں30فی صد، گریڈ7سے16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں25فی صد اور گریڈ17سے22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں22فی صد اضافے کا اعلان کیا ہے جو کہ یکم جولائی 2024ء سے مؤثر ہوگا۔ اس اعلان کی روشنی میں کوٹ غلام محمد میں جنگ کے نامہ نگار مختار حسین لطفی کا مرتبہ تنخواہوں میں مجوزہ اضافے کا غیر سرکاری گوشوارہ قارئین جنگ کے لیے بہ طور خاص ذیل میں پیش کیا جارہا ہے۔