بے روزگاری اور مہنگائی پر حکومت قابو نہیں پا رہی، فاروق ستار

June 15, 2024

فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بے روزگاری اور مہنگائی پر حکومت قابو نہیں پا رہی۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گورنر سندھ بھی لوگوں کو روزگار دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سانحہ پریٹ آباد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، ایسے واقعات کا سدباب نہیں ہو رہا، قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میںسلنڈر دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں 19 بچے بھی شامل تھے۔