سینٹرل جیل لاڑکانہ میں پرانی دشمنی پر قیدی قتل

June 17, 2024

لاڑکانہ کی سینٹرل جیل میں پرانی دشمنی پر قیدی قتل کردیا گیا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق پولیس کانسٹیبل نے پرانی دشمنی پر قیدی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔

لاڑکانہ کی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مرنے والے قیدی نے کچھ عرصے قبل کانسٹیبل کے ماموں کو قتل کردیا تھا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ قیدی کو قتل کرنے والے اہلکار کو جیل حکام نے گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاڑکانہ کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار پستول چھپا کر جیل کے اندر لایا تھا۔