• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: شدید دھند کے باعث منی ٹرک کو حادثہ، 14 افراد جاں بحق، 9 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرگودھا کے نواح میں شدید دھند کے باعث منی ٹرک کو حادثہ پیش آیا ہے، واقعے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق منی ٹرک گلا پور بنگلہ نہر میں گر گیا، نہر خشک تھی۔

منی ٹرک کے حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

منی ٹرک میں 23 افراد سوار تھے۔ منی ٹرک میں سوار افراد جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

 ذرائع کے مطابق موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید