• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیل آفریدی مثبت بات کریں تو ویلکم کہیں گے، گورنر سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مثبت بات کریں تو انہیں ویلکم کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خدارا یہاں آکر منفی باتیں نہ کریں، توڑ پھوڑ کی سیاست نہ کریں، اب یہ ملک ایک اور 9 مئی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں لوگوں کو گالیاں دینا سکھایا ہے، ایک دن کاروبار بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ماحول بدل چکا ہے، دنیا کی نظریں اب پاکستان پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید