ملک کو پانی کی قلت سے محفوظ بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر سمندی پانی کو پینے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے، الطاف شکور

June 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے پاکستان کو دنیا کے پانی کے حوالے سے انتہائی غیر محفوظ ممالک کے زمرے میں ڈالے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو پانی کی قلت سے محفوظ بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر سمندی پانی کو پینے کے قابل بنانے کے عمل کو اپنانا ضروری ہے، سیلابی موسموں میں دستیاب اضافی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے نئے ڈیموں اور ذخائر کی تعمیرکی جائے، سمندری پانی اور نمکین جھیلوں کے کھارے پانی کو صاف کرکے پانی کی قلت سے نمٹا جائے،پاکستان میں سورج کی روشنی وافر مقدار میں ہے جس سے پورے ملک میں سیکڑوں بڑے ڈی سیلینیشن پلانٹس کو چلانے کے لیے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے،اگر کراچی میں مناسب طریقے سے منصوبہ بندی کی جائے تو صرف اس ڈی سیلینیشن کا طریقہ ہی ہمارے بڑے شہر کی پانی کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔