جنگ کے سابق کارکن کی نماز جنازہ ادا، سوئم آج نماز ظہر جامع مسجد اقصیٰ لیاقت آباد میں ہوگا

June 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روز نامہ جنگ کے سابق کارکن محمد سلمان خان کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز عصرجامع مسجد اقصی لیاقت آباد میں ادا کر دی گئی اورتدفین چونا ڈپو خاموش کا لونی قبرستان میں کی گئی ، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، اہل علاقہ، صحافیوں کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، لیاقت آباد ٹمبر مرچنٹسں ایسوسی ایشن کے صدر اقبال حمید صدیقی، نائب صدر عبدالقدیر میئو، جنرل سیکرٹری نذیر مغل،جے یو پی کے میڈیا کوآرڈینٹر قاری سلیم اختر سمیت دیگر نے شرکت کی ، مرحوم سلمان خان کا سوئم بدھ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد اقصی لیاقت آباد سند ھی ہوٹل لیاقت آباد میں ہوگا۔