جامعہ کراچی، سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان

June 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کرچی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(اے ڈی سی) سال اول،دوئم وباہم ریگولروپرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔ نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(اے ڈی سی) سال دوئم وباہم ریگولرکے امتحانات میں کے ایم اے گرلز ڈگری کالج کی طالبہ سویراجاویدبنت محمد جاوید سیٹ نمبر488643 نے 1045 نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی نمرہ ارشد بنت محمد ارشد سیٹ نمبر488538 نے 1043 نمبرزکے ساتھ دوسری اور کالج آف اکاؤنٹنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کی اریبہ بنت محمد ندیم سیٹ نمبر488612 نے 1041 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔