بجلی بندش پر کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج، شہر کی کئی سڑکوں پر ٹریفک جام

June 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی کی طویل بندش کے خلاف لسبیلہ چوک پرشہریوں نے سڑک کو بلاک کرکے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث ایم اے جناح روڈ ،گارڈ، گرومندر اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا،تفصیلات کے مطابق بجلی کی بندش سے پریشان شہریوں نے منگل کو لسبیلہ چوک پر سڑک کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،احتجاج میں رضویہ سوسائٹی کے مکین بھی احتجاج میں شامل ہوگئے کئی گھنٹے تک جاری احتجاج کے باعث ایم اے جناح رود،گرومندر،گارڈن ناظم آباد اور اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک جام ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں میں سوار مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے زندگی عذاب کردی ہے،طویل لوڈ شیدنگ سے تنگ ہیں ، متعدد شکایتوں کے باوجود کے الیکٹرک اپنی روش بدلنے کے لئے تیار نہیں ہے،کوئی پرسان حال نہیں مجبور ہوکر اعلیٰ حکام کو مسئلہ کی نشاندہی کے لئے سڑک کو بند کیا ہے ،امید ہے ہماری کوئی شنوائی ہوسکے۔