واٹر کارپوریشن نے ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں لگادیں

June 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن نے ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے واٹر کارپوریشن کے تمام سرکاری ہائیڈرنٹس سمیت شہر مختلف کے مقامات پر ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگادیں اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر ٹھنڈے مشروبات اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں ہیں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو موسم کی حدت سے محفوظ رکھنے کیلئے سبیلیں لگائی گئیں