بارش کے بعد واسا میں ہائی الرٹ جاری،افسران اور عملہ طلب

June 21, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں جمعرات کے شام موسلا دھار بارش کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے واسا میں ہائی الرٹ جاری کردیااورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر چوہدری محمد دانش نےڈائریکٹر ورکس عارف عباس نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکا سی آب کے انتظامات کو چیک کیا اور ڈسپوزل سٹیشن کی ورکنگ کا معائنہ کیا لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر ڈسپوزل اسٹیشن کو جنریٹرز پر چلایا گیا انہوں نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپیسٹی پر چلانے، افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 18 ملی میٹر کڑی جمنداں ڈسپوزل اسٹیشن پر16ملی میٹر، پرانا شجاع آباد روڈ پر14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔