سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائیاں جاری،مزید 4کنکشن منقطع

June 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں اور مزید 4 کنکشن منقطع کر دیئے اور ایک ڈائیریکٹ استعمال پکڑ لیا۔3 صارفین نے اپنے میٹر کمپنی کے سروس پوائنٹ سے دور اپنے گھر غیر قانونی طور پر منتقل کرلئے تھے اس لئے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف نے اپنی چار دیواری آگے بڑھا کر سوئی گیس کا سروس پوائنٹ اپنے گھر کے اندر کرلیا تھا ۔ایک سے زائد گھروں میں گیس دینے کہ وجہ سے5 صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، خانیوال کے ایک نان کنزیومر کا نمبر لگوا کر بلنگ میں جرمانے کے لئے بھجوایا گیا ۔