بلیک میل اور دھمکیاں دینے پر2افراد کیخلاف مقدمات درج

June 27, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر ) فون کال کرکے بلیک میل اور دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے 2افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ممتازآباد پولیس کو اکرم الحق نے بتایا کہ ملزم بابر علوی میری بیٹی کا کلاس فیلو ہے جس نے رشتہ مانگا ہمارے انکار پر ملزم بلیک میلنگ پر اتر آیا جبکہ قادرپورراں پولیس کو شہناز بی بی نے بتایا کہ ملزم میرا بیٹا ہمایوں گھر آیا اور چھوٹے بیٹے کو پیٹنے لگا اور چھری سے حملے کی کوشش کی جبکہ دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔