عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 4 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری

June 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 4 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ عدالت نے پولیس تھانہ بستی ملوک کے 2 اے ایس آئی ندیم اور سلیم ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے اے ایس ائی کے حیدر اور پولیس تھانہ ممتازآباد کے کے ایک پولیس اہلکار کاشف کو منشیات کے مقدمہ میں عدالت میں بطور گواہ طلب کیا ہوا تھا ۔