منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کیلئےجدوجہد جاری ہے: ریجنل انچارج اینٹی نارکوٹکس فورس، ایس ایس پی آپریشنز

June 27, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ریجنل انچارج اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان خالد راشد اور ایس ایس پی آپریشنز ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لئےہماری عملی جدوجہد جاری ہے ، ان خیالات اظہارانہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب و ملتان اور محکمہ سوشل ویلفیئر کی زیر نگرانی شعور ترقیاتی تنظیم ،سول سو سائٹی فورم کے اشتراک سے انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم۔ شاہد محمود انصاری۔ بی زیڈ یو لوھراں کیمپس کے ڈائریکٹر پروفسر ڈاکٹر محمد شبیر چوہدری۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان۔ این سی بی اے بوسن روڈ کیمپس انچارج ملک عاصم رجوانہ۔ پروفیسر انیس انصاری۔ ڈپٹی رجسٹرار اویس چوہدری ، ایچ او ڈی سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زاہد ذوالفقار پروفیسر اسماعیل کاشف شامل تھے ۔