عوام کی کمرتوڑکرمعاشی مسائل حل کرنے کی پالیسی نہیں چلے گی: میاں زاہد حسین

June 27, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ اور نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور سینیٹ کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ سفارشات پر سنجیدگی سے غورکیا جائے۔ کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقہ ایسوسییشن آف پرسنز اور ایس ایم ایز پرضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالا گیا ہے۔ عوام کی کمرتوڑکرمعاشی مسائل حل کرنے کی پالیسی نہیں چلے گی ۔