مہر ویلفیئر سوسائٹی نے غریب بستیوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا

June 21, 2024

کراچی(پ ر )مہر ویلفیئر سوسائٹی کی بانی چیئرمین ناہید مہر نے عید کے تینوں دن کراچی کے مضافاتی علاقوں اور غریب بستیوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ لانڈھی،کورنگی،بلدیہ اور سرجانی ٹاؤن کے پسماندہ علاقوں میںتقریبا ً 500 گھرانوں میںانہوںنے خود جاکر گوشت تقسیم کیا۔ جبکہانہوں نے اپنے عزیز و اقارب سے گوشت جمع کرکے بھی مستحقین تک پہنچایا۔