یونان میں ہیٹ ویو، شدید گرمی کے باعث اسکول بند

June 21, 2024

ایتھنز ( نیوز ڈیسک) یونان میں شدید گرمی کے باعث اسکولوں اور سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا خبر رساں اداروں کے مطابق یونان ان یورپی ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں یونان کو رواں موسم گرما کی پہلی ہیٹ ویو کا سامنا ہے اور اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر حکومت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسکول اور تاریخی سیاحتی مقامات کو سیاحوں کیلئے بند کردیا ہے گزشتہ سال بھی یونان میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی تھی اورجنگلات میں آتشزدگی کے واقعات بھی ہوئے تھے۔