چلی میں مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی

June 27, 2024

سینتیاگو ( نیوز ڈیسک) جنوب امریکی ملک چلی میں مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکرا گئی۔خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ سان برنارڈو شہر میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر کارروائیاں کر رہی ہیں، حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔