امریکا، یوکرین کو جدید میزائل نظام فراہم کرے گا

June 27, 2024

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو فوری ضروریات کے پیش نظر پیٹریاٹ او ر جدید ترین فضائی دفاعی نظام ناسام فراہم کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یوکرین کو فوری طور پر ان ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔ امریکا نے یوکرین کو اپنے ذخائر سے مدد فراہم کی اور دوسرے شراکت داروں نے بھی بہت اچھا تعاون کیا، لیکن مزید تعاون کی فوری ضرورت ہے۔ امریکا نے پیٹریاٹ اور ناسام بھیجنے کا مشکل لیکن ضروری فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے دیگر ممالک کو ترسیل ملتوی کردی جائے گی۔ پہلی کھیپ آنے والے ہفتوں میں فراہم کی جائے گی،جبکہ فراہمی مکمل ہونے میں 16ماہ لگ سکتے ہیں۔