بائیڈن کی انتخابی مہم میں سیکورٹی اہلکار لٹ گیا

June 27, 2024

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی تقریب کے دوران سیکورٹی اہلکار کو مسلح افراد نے لوٹ لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے نزدیک تعینات امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹ کو لوٹ لیا گیا۔خفیہ سروس کے ایجنٹ نے اپنی گن سے فائرنگ بھی کی تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ ڈاکوؤں کو گولی لگی یا نہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن سابق صدر اوباما اور جارج کلونی سمیت دیگر اہم شخصیات کے ساتھ انتخابی مہم کی تقریب کے سلسلے میں لاس اینجلس میں موجود ہیں۔