پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا تعزیتی اجلاس

June 27, 2024

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کا ایک تعزیت اجلاس رہائش گاہ سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر ایمسٹرڈیم میں زیر صدارت پیر سید اقرار شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر چوہدری پرویز علی، سینئرنائب صدر جاوید بٹ پیارے، محمد یونس بٹ، حاجی عبدالقیوم، محمد خورشید مغل، سیکرٹری جنرل چوہدری فیصل منظور، عبدالباسط خان، نعمان بٹ، سید رضوان احمد، کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری راجہ فاروق حیدر سمیت مرکزی عہدے داران اور ورکروں نے شرکت کی، اجلاس میں محمد شہباز مرزا کے بڑے بھائی حاجی محمد حنیف کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب کے صدقہ محمد شہباز مرزا کے بڑے بھائی حاجی محمد حنیف مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔