ٹریکٹر کمپنی کیخلاف آڈٹ رپورٹ میں 18؍ ارب روپے ٹیکس ڈیمانڈ

June 21, 2024

اسلام آباد (کامرس رپورٹر)ٹریکٹر کمپنی کیخلاف آڈٹ رپورٹ میں 18؍ ارب روپے ٹیکس ڈیمانڈ ،ایف بی آر نے آڈٹ رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب میں جمع کرا دی، صدر نے ٹیکس محتسب کے ریکوری کے احکامات کو برقرار رکھا۔ ایف بی آر نے ایک ٹریکٹر کمپنی کے خلاف 13ارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس میں سنگین بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کر کے آڈٹ رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب میں جمع کرا دی،ایف بی آر نے آڈٹ رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب میں جمع کرا دی، صدر نے ٹیکس محتسب کے ریکوری کے احکامات کو برقرار رکھا۔ ایف بی آر کے لارج ٹیکس آفس لاہور نے وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت پر ٹریکٹر کمپنی کے خلاف سیلز ٹیکس بے ضابطگیوں کے مبینہ الزامات پر آڈٹ کیا، ایل ٹی او لاہور نے ایک ٹریکٹر کمپنی کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب میں آڈٹ رپورٹ جمع کرا دی جس کے مطابق کمپنی پر 13ارب 28کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس میں بے ضابطگیوں پر پانچ ارب 41کروڑ 40لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے، دستاویزات کے مطابق صدر مملکت نے ٹریکٹر کمپنی کی جانب سے نظر ثانی کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کے ریکوری کے احکامات کو برقرار رکھا تھا۔ مجموعی طور پر 13ارب روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں، ایل ٹی او آفس کے شوکاز نوٹس کے بعد قانونی کارروائی جاری ہے، ایل ٹی او آفس نے وفاقی ٹیکس محتسب میں رپورٹ جمع کرادی۔مہتاب حیدر کے مطابق اس نمائندے نے ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کو 9 جون 2024 کو اپنی ویب سائٹ پر دیے گئے اپنے دو ای میل پتوں پر اس کا نقطہ نظر طلب کرتے ہوئے ایک سوال بھیجا اور اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ بھیجے گئے سوالات میں کہا گیا کہ کیا ایف بی آر کے ایل ٹی او لاہور نے آڈٹ کیا اور ٹیکس ڈیمانڈ کے ساتھ ساتھ 18.7 بلین روپے جرمانہ بھی کیا۔ اس نمائندے نے ٹیلی فون نمبر پر کمپنی کے دفتر سے رابطہ کرنے کی کوششیں بھی کیں اور اعلیٰ حکام کے پی اے کو جوابی سوالات کے لیے پیغام بھیجا، لیکن تقریباً 10 دن انتظار کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔