سندھ جرائم کی لپیٹ میں، لاڑکانہ اور سکھر میں تاوان کیلئے 400 لوگ اغوا

June 21, 2024

شکارپور (نامہ نگار) شکارپور سمیت پورا سندھ جرائم کی لپیٹ میں ہے. لاڑکانہ اور سکھر میں تاوان کیلئے 400 لوگ اغواکئے گئے،اسٹریٹ کرائیمز سمیت دیگر سماجی برائیاں روز کے معمول میں شامل ہوچکی ہیں. سندھ کے عوام نے دھاندلی اور کرپشن کی بیساکھیوں پر کھڑے حکمرانوں کو مسترد کردیا ہے. سندھ میں اب صرف جے یو آئی ف ہی ان کرپٹ حکمرانوں کی مخالف جماعت ہے. ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری جے یو آئی ف صوبہ سندھ مولانا راشد محمود سومرو نے مغوی اعظم جعفری اور عبدالحکیم بروہی کی بازیابی کے لیے لگائی گئی احتجاجی کیمپ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ جو پولیس افسران رشوت کے عیوض پوسٹنگ لے رہے ہیں انہیں عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے. لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن میں ڈاکوؤں نے تاوان کی خاطر 400 لوگوں کو اغوا کر رکھا ہے. شکارپور میں ہماری جماعت کے چار لوگ بھی اغوا کیے گئے. آئی جی سندھ پولیس سمیت متعلقہ ایس ایس پیز سے ملکر صورتحال سے آگاہ کیا لیکن کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آسکے ہیں.۔