اشارے سے نماز پڑھتے ہوئے سجدے میں ہاتھ کہاں رکھے؟

June 21, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: جو لوگ زمین پر یا کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھتے ہیں، انہیں سجدے میں ہاتھ کہاں رکھنے چاہییں؟ زمین پر رکھیں یا ہوا میں ؟

جواب: جو لوگ زمین پر یا کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نماز پڑھتے ہیں، وہ سجدے کے لیے جھکیں تو ہاتھ زانو پر رکھیں۔