آڑھتی کا قرضہ دے کر زمین دار کو فصل فروخت کرنے کا پابند کرنا

June 21, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:ہمارے علاقے میں کاشت کار آڑھتی سے نقد رقم یا بیج قرض لیتے ہیں اور ساتھ یہ بھی کہتے ہیں کہ پیداوار ہمارے پاس آکر بیچنا، بلکہ وہ قرض بھی اسی کو دیتے ہیں جس کے بارے میں معلوم ہو کہ وہ اسی کے پاس غلہ لائیں گے۔ ان آڑھتیوں کا فائدہ یہ ہے کہ لوگ ان کے پاس مال لاتے ہیں اور یہ اپنا کمیشن وصول کرتے ہیں تو کہیں یہ سود میں تو نہیں آتا؟

جواب: کاشتکار پابند نہیں ہے کہ اسی آڑھتی کے پاس اپنا مال فروخت کے لیے لائے جس سے قرضہ لیا ہے، اگر وہ اسی کے پاس مال لاتا ہے اور آڑھتی اس سے بازار کے نرخ سے زیادہ کمیشن وصول کرتا ہے تو سود ہے اور اگر اتنا ہی وصول کرے، جتنا قرضہ دیے بغیر آڑھتی وصول کرتے ہیں تو جائز ہے۔