بے نظیر بھٹو شہیدکی سالگرہ پر تقریبات جاری، کیک کاٹے گئے

June 22, 2024

ملتان( سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی سالگرہ پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ،اس موقع پر کیک کاٹے گئے، ڈسٹرکٹ بار ہال میں پی ایل ایف کے زیر اہتمام تقریب سے شیخ غیاث الحق،بیرسٹر فیض رسول لابر، خواجہ رضوان عالم، عارف حسن شاہ،اے ڈی بلوچ،رانا جاوید اختر،فیاض بھٹہ،حسنین گیلانی،واجد رضوی،فیاض سکھیرا،ظل فاطمہ،راحیلہ کلاسرا،ندیم قریشی،عرفہ عارف،سید اشتیاق شاہ،فردوس جمال،نگینہ مظفر ہراج،بابر حفیظ،عائشہ علی،شیخ شاہد حمید،مس آسیہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اورکیک کاٹا ،دریں اثناپیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یٰسین کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ،مہمان خصوصی بیرسٹر مدثر شاہ ،ضلعی رابطہ سیکرٹری عبدالرؤف لودھی اور میاں شماعیل تھے، دریں اثناپیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کی جانب سے چوک ڈبل پھاٹک پرانا شجاع آباد روڈپر تقریب ہوئی ،صدر انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب سلیم الرحمنٰ میو، محمد حسین ارائیں ، بیرسٹر سید مدثر شاہ ،آصف فرید کلیانی، ایم سلیم راجہ ،مغیث شہزادہ بھٹو ،اعجاز بھٹی و دیگر کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ دریں اثنا رانا نورالحسن سیکرٹریٹ قاسم پور کالونی میں تقریب ہوئی۔رانا شاہد الحسن نے سلیم الرحمنٰ میو ودیگر کے ہمراہ کیک کاٹا گیااور محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔